آج کا دن کیسا رہے گا؟ 11 دسمبر 2017
فائل فوٹوحمل(Arise)
آج آپ کو اپنے اہم اہداف کے حصول کی جانب توجہ مرکوز رکھنی ہوگی ورنہ ادھر ادھر توجہ مبذول کرنے کی وجہ سے آپ کی کامیابی کے امکانات نہ صرف کم ہوجائیں گے بلکہ فضول خیالات میں الجھنے کی وجہ سے آپ میں جذباتیت اور بے چینی بھی پیدا ہوسکتی ہے۔
ثور(Taurus)
آج اپنے آپ کو کسی بھی قسم کی متحاربانہ اور محاذ آرائی والی سرگرمیوں سے بچانے کے لئے ہر ممکن کوشش کریں۔ اپنے اہم اہداف کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنی منزل کے حصول میں خود کو مصروف رکھنے کی کوشش کے بہترین نتائج بھی مل سکتے ہیں۔
جوزا (Gemini)
آج آپ میں توانائی کی بہتات ہونے کی وجہ سے جوش وجذبہ بھی خوب عروج پر ہوگا جس سے آپ کو اپنے آپ پر قابو پانا ایک مشکل امر ہوگا۔ اپنے آپ کو کسی کی بات یا کسی سامنے آنے والے موقع پر ردعمل سے بچائیں کیونکہ ان جذبات کی وجہ سے اپنے ہمراہ کام کرنے والوں کے ساتھ گرمی سردی ہوسکتی ہے۔
سرطان (Cancer)
آج کچھ معمولی قسم کی مالی کامیابیاں حاسل کرنے کا موقع میسر آسکے گا جس کی وجہ سے آپ کو کئی قسم کے مالی خدشات اور بے بنیاد اندیشوں سے جان چھڑانے کا مضبوط سہارا میسر آسکے گا۔ اپنے رشتے داروں کی جانب جانے یا کسی خریداری میں حصہ نہ لینے کی بناء پر آپ کا پیاروں کے ساتھ جھگڑا ہوسکتا ہے۔
اسد (Leo)
آج اپنے مالی حالات کی بہتری کے لئے بہت سے مناسب اور مؤثر عملی اقدامات کرنے کی وجہ سے نہ صرف اپنے گھریلو بجٹ کو بہتر بنا سکیں گے بلکہ اپنی بچت میں بھی اضافہ کرسکیں گے۔ اس کے علاوہ کسی نئی ملازمت کے حصول کی کوشش بھی کامیابی لائے گی۔
سنبلہ (Virgo)
آج چونکہ آپ کا ذہن بہت سے خیالات کی آماجگاہ بن سکتا ہے جس سے آپ کا ذہن انتشار کا شکار ہوسکتا ہے اور آپ کے لئے کسی بھی کام پر توجہ مرکوز کرنا مشکل ہوجائے گا۔ اسی لئے اپنے سامنے موجودہ معاملات کی ترجیحات طے کرکے ہی عملی اقدامات اٹھانے کی کوشش کریں۔
میزان (Libra)
آج آپ کو اپنے کاروباری منصوبے بروئے کار لانے کے منصوبے میسر آسکیں گے جس کی وجہ سے آپ کی مالی حالت بھی مضبوط ہوسکے گی۔ اپنی کارکردگی کو مزید مستحکم بنانے کی منصوبہ بندی کرسکیں گے جس میں آپ کی کوئی مخلص دوست آپ کے شانہ بشانہ کھڑی ہوگی۔
عقرب (Scorpio)
آج اپنی کسی جذباتی سرگرمی کی وجہ سے ذہنی انتشار کا شکار ہوسکتے ہیں جس سے یک و تنہا اپنے معاملات کو حل کرنے کی جانب سفر پیرا ہونا ممکن نہ رہے گا۔ ایسے میں کسی قریبی فرد کو اپنے معاملات میں شریک کرکے اور اس سے مشاورت کرکے ہی بہترین راستہ تلاش کر پائیں گے۔
قوس (Sagittarius)
آج آپ کے ستارے اس بات کی وضاحت کررہے ہیں کہ آج ہر طرف سے آپ کو چین ہی چین نصیب ہوگا۔ اپنی کاروباری مصروفیات میں ہونے والی کامیابی کو سمیٹنے سے لے کر اپنے یاروں دوستوں سے موجودہ تعلقات میں پیدا ہونے والی گہرائی تک آپ کو سکون ہی سکون نظر آئے گا۔
جدی (Capricorn)
آج آپ کو اپنے گھریلو معامات کو بہتر طریقے سے حل کرنے کے مواقع میسر آسکیں گے جبکہ کسی بڑے کی جانب سے اپنی عملی اور مالی مدد کے حصول کے لئے کی گئی کوششوں کے نتائج بھی حاصل ہوسکیں گے۔ آج اپنے جذبات پر قابو رکھیں ورنہ اختلافِ رائے جھگڑے کی وجہ بن سکتا ہے۔
دلو (Aquarius)
آج اپنے مالی معاملات میں استحکام پیدا کرنے اور پیسے کے لین دین میں کامیاب ہوسکیں گے اس کے علاوہ اپنی تعلیمی ترقی میں بھی کامیابی کا حصول ممکن بنانے کے علاوہ اپنے کاروباری شراکتی معاملات کے بارے میں اپنی منصوبہ بندی کے مطابق خوشیاں سمیٹ سکیں گے۔
حوت (Pisces)
آج آپ کو اپنے الفاظ کے استعمال میں بے حد احتیاط برتنی ہوگی اور اگر کسی قسم کی غلط فہمی کے آثار نمایاں ہوجائیں اور وہ بھی اپنے پیاروں کے ساتھ تو آپ کو مزید تحمل اور نرم مزاجی سے کام لے کر سارے معاملات کو سلجھانا ہوگا۔
نوٹ: ستاروں کا یہ حال محض تفریحاً پیش کیاجاتا ہے۔ اس پر عقیدت رکھنا یا اسے سچ ماننا صحیح نہیں۔
صحیح المسلم حدیث نمبر193۔ کتاب الایمان باب کفر من قال مطرنا بالنوء کے مطابق یہ کفر ہے۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔