آج کی ریسیپی: لذیذ چکن چیز رول
اجزاء:
بون لیس چکن 200 گرام
نمک حسب ذائقہ
ادرک لہسن 1 کھانے کا چمچ
چیڈر چیز 100 گرام
پیاز 1عدد در میانی
کالی مرچ ( کٹی ہوئی) آدھا چائے کا چمچ
مسٹرڈ پیسٹ آدھا چائے کا چمچ
سرکہ 2چائے کے چمچ
چلی ساس 2چائے کے چمچ
سویا سوس 2چائے کے چمچ
اجوائن (پسی ہوئی) آدھا چائے کا چمچ
ہری مرچیں تین سے چار
ہرا دھنیا آدھی گٹھی
ڈبل روٹی کے سلائس 3 عدد
انڈے 2عدد
بریڈ کرمز حسب ضرورت
میدہ 2 کھانے نے چمچ
کارن فلور 2 کھانے کے چمچ
تیل حسب ضرورت
ترکیب:
پین میں ایک کھانے کا چمچ تیل ڈال کر اس میں ادرک لہسن ڈالیں اور درمیانی آنچ پر ایک سے دو منٹ فرائی کریں۔
پھر اس میں صاف دھلی ہوئی چکن کی چھوٹی بوٹیاں کر کے ڈالیں اور اسے ڈھک کر ہلکی آنچ پر پکائیں۔
جب چکن کا پانی خشک ہوجائے تو اس میں نمک٬ سرکہ٬ سویا ساس اور چلی ساس ڈال کر ایک سے دو منٹ پکائیں اور چولہے سے اتار لیں۔
چاپر میں ڈبل روٹی کے سلائس٬ ہرا دھنیا٬ اور ہری مرچیں ڈال کر چاپ کریں پھر اس میں چکن ڈال کر چاپ کرلیں-
اس مکسچر کو چاپر سے نکال کر اس میں کالی مرچ٬ اجوائن٬ مسٹرڈ پیسٹ اور ایک پھینٹا ہوا انڈا شامل کریں اور اچھی طرح ملا لیں-
چیز کو اسٹک کی طرح کاٹ لیں اور چکن مکسچر کا تھوڑا سا حصہ ہاتھ میں رکھیں اور اس کے درمیان میں چیز اسٹک رکھ کر رول بنا لیں-
انڈے کو پھینٹ کر اس میں میدہ اور کارن فلور ملا لیں٬ رول کو پہلے انڈے کے مکسچر میں ڈپ کریں پھر ڈبل روٹی کا چورا لگا کر کڑاہی میں گرم آئل میں سنہری فرائی کرلیں-

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔