آج کا دن کیسا رہے گا؟ 24 جنوری 2018
حمل(Mar21-April19)
آج جونہی جذبات آپ کے قابو سے باہر ہوں گے سارے کے سارے معاملات ایک دم سے بگڑ جائیں گے اور پھر دل کا کیا؟ دل تو ہے ہی پاگل اس لئے اس پر بھی اثر زیادہ ہوسکتا ہے۔ اس کے علاوہ آج دوسرون کے ساتھ پیار بھرے تعلقات کو خراب ہونے سے بچانے کی بھی بھرپور کوشش کریں۔
ثور(April20-May20)
آپ جس کے لئے ہر سانس کے ساتھ مر رہے ہیں وہ کسی اور کو اپنی محبت کا یقین دلانے کے چکر میں مرا جارہا ہے اور تمام تر جذباتیت کے باوجود آپ کو اس بات کا خیال ضرور باقی رہ جائے گا کہ آپ کون ہیں اور یہ سب کیا ہورہا ہے؟ کسی کو اپنے پیار میں تڑپانا اچھی بات نہیں ہے۔
جوزا (May21-June21)
دوسروں سے محبت کرنا ان کی ضرورتوں کا خیال رکھنا اور ان کے کام آنے کا جذبہ اندر ہی اندر آپ کو اکساتا رہتا ہے مگر جن کے بارے میں آپ کے احساسات اس طرح کے ہیں وہ لوگ آپ کو بطور ہتھیار استعمال کرکے اور اپنا مقصد حاصل کرکے کسی اور کی جانب چل دیئے ہیں جبکہ آپکے پاس سوائے پچھتاوے کے کچھ باقی نہ رہتا۔
سرطان (June22-July22)
آج کئی ایک افراد آپ کے بارے میں منفی پروپیگنڈا کرنے میں مصروف ہیں۔ بظاہر تو سب کچھ آپ کی چاہت میں تبدیل ہوتا جارہا ہے لیکن باطن میں آپ کو تنہا کرنے کی سوچ پروان چڑھ رہی ہے اور اس کا ثبوت آج آپ کو مل سکتا ہے۔ آج کسی کے ذاتی معاملات میں دخل اندازی نہ کریں۔
اسد (July23-Aug22)
آج کسی بھی امر کے لئے اپنے سینیئرز سے صلاح مشورہ بھی نہ کریں بلکہ عملی اقدام کے لئے خود پر بھروسہ کریں تاکہ بروقت قدم اٹھا کر اپنی منزل تک پہنچ سکیں۔ دوسروں کے معاملات میں قطعاً دخل اندازی نہ کریں ورنہ ان کے لئے اپنے فرائض کی انجام دہی مشکل ہوسکتی ہے۔
سنبلہ (Aug23-Sep22)
خود کو خوابوں میں اڑتے دیکھنا آپ کی اضطرابی کیفیت کا آئینہ دار ہے اور اندرونی بے چینی کا غماز بھی، ایسے میں خود کو کسی جذباتی صدمے کے لئے تیار رکھیں جبکہ ٹریفک کے معاملات میں حد درجہ احتیاط کریں۔ آج آپ چڑچڑے اور حالات سے بیزار بھی ہوسکتے ہیں۔
میزان (Sep23-Oct22)
آج اپنے کام کے بارے میں بہت سے دیگر افراد کی رائے جاننے کی کوشش بھی ضرور کریں اور انسانیت کے ناطے اپنے یقین اور ایمان کو مضبوط بنانے کی کوشش کریں۔ اس کے علاوہ آج اپنی عزت اور وقار میں اضافے کی کوشش بھی لازمی کریں۔
عقرب (Oct23-Nov21)
دوسروں کے لئے اپنی ذات پر ظلم کرنا اور ان کی تکلیف کو دور کرنے کے لئے خود کو اذیت پسندی کے تجربے سے گزارنا کسی طور عقلمندی کا سودا نہیں۔ موجودہ معاشرتی اونچ نیچ کو ختم کرنے کی آپ کی تمام کوششیں قابل تعریف ہیں مگر اپنے ذاتی مفاد کے لئے کچھ بھی کرنا کسی طور بہتر نہیں۔
قوس (Nov22-Dec22)
آج آپ کو اپنی توجہ کسی صورت بھی بھٹکنے نہیں دینی چاہیئے تاکہ آپ کی بہت ساری مشکلات کا ازالہ باآسانی ہوسکے گا۔ دوسروں کو منفی حرکتوں اور مفاد پرستی کا غصہ نکالنے کے لئے جو راستہ آپ نے اختیار کیا ہوا ہے اسے ترک کردیں کیونکہ آپ کا قریبی فرد دوسروں کا آلہ کار بن سکتا ہے۔
جدی (Dec23-Jan19)
آج اپنے ذاتی مفادات کا خیال نہ رکھنا آپ کے لئے نقصان کا باعث بن سکتا ہے اور اگر کچھ بھی نہ ہوسکے تو سمجھ لیں کہ آپ کی اصل منزل کچھ اور ہے جس کو پانے کے لئے آپ کو نئے سرے سے منصوبہ بندی کرنا ہوگی۔ اصل میں آپ کے لئے ہر مشکل ایک نیا امتحان ثابت ہوتی ہے۔
دلو (Jan20-Feb18)
آج اپنی پرانی خامیوں کی تصیح اور خوبیوں میں اضافہ باآسانی کرسکیں گے۔ اس کے علاوہ آج آپ کا سامنا کسی جازب نظر شخصیت جسے دیکھ کر آپ اپنا سب کچھ قربان کرنے کو تیار ہو جائیں گے۔ اس کا ملنا نہ ملنا آپ کے لئے کچھ معنی نہیں رکھتا کیونکہ وہ تو آپ کی روح میں اتر جائے گا۔
حوت (Feb19-Mar20)
آج کسی کا کام خراب کرنے کی بجائے اس کے بارے میں سنجیدگی سے سوچ بچار کرکے اس کے مسائل کا حل تلاش کرنے کی کوشش کریں۔ اپنے بارے میں تو سب ہی جاننے کی کوشش کرتے ہیں جبکہ حالات حاضرہ کے بارے میں صرف آپ کو ہی تجسس رہتا ہے۔
نوٹ: ستاروں کا یہ حال محض تفریحاً پیش کیاجاتا ہے۔ اس پر عقیدت رکھنا یا اسے سچ ماننا صحیح نہیں۔
صحیح المسلم حدیث نمبر193۔ کتاب الایمان باب کفر من قال مطرنا بالنوء کے مطابق یہ کفر ہے۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔