کراچی:رینجرز کا سرچ آپریشن،سیاسی جماعت کے 3 افراد گرفتار
کراچی کے علاقے لائنزایریا سیکٹردو میں رینجرز نے سرچ آپریشن کے دوران سیاسی جماعت کے تین افراد کو حراست میں لے لیا ، فرئیر، ڈالمیا اور شاہ فیصل میں پولیس کی کارروائیاں چھ ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا،، فشری سے ایک شخص کی تشدد زدہ لاش بھی برآمد کرلی گئی۔لائنزایریا میں رینجرز کا سرچ آپریشن۔ مخصوص گھروں کی تلاشی کے دوران سیاسی جماعت سے تعلق رکھنے والے تین مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے ، فرئیر پولیس نے ایک کارروائی کے دوران دو ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا ،، ڈالمیا اور شاہ فیصل کالونی میں پولیس مقابلے کے دوران چار ملزمان زخمی حالت میں گرفتار کرلیے گئے۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان ڈکیتی سمیت دیگر سنگین جرائم میں مطلوب تھے گرفتار ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور مسروقہ موٹرسائیکل بھی برآمد ہوئی، دوسری جانب فشری کے قریب ایک شخص کی تشدد زدہ لاش برآمد ہوئی جسے اسپتال منتقل کردیا ہے۔


















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔