آج کا دن کیسا رہے گا؟ 11 جون 2018
حمل (Mar21-April19)
آج اپنے کاروبار میں پیدا ہونے والی ناکامی کی وجہ سے آپ بہت زیادہ ذہنی الجھاؤ کا شکار ہوسکتے ہیںجس کی وجہ سے کوئی بھی اہم یا ضروری فیصلہ کرنا آپ کے لئے ممکن نہ ہوگا لیکن ان سب باتوں یا موجودہ حالات کا غصہ اپنے گھر والوں پر نکالنے کی کوشش نہ کریں۔
ثور (April20-May20)
آج آپ کو اپنے پیاروں کی جانب سے نظرانداز کئے جانے کا شکوہ بھی سننا پڑے گا جبکہ بہت سے طعنے بھی آپ تک ضرور پہنچیں گے کیونکہ آپ کا اپنی کاروباری سرگرمیوں کی جانب سے بہت زیادہ رجحان ہونے اور ان امور کو اہمیت دینے سے ہی کچھ اثر پڑے گا کہ جیسے آپ اپنے پیاروں کو پس پشت ڈالنے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔
(May21-June21) جوزا
آج ممکنہ طور پر کسی قسم کی غلط فہمی پیدا ہونے سے آپ اپنے کاروباری شریک کار کے ساتھ جھگڑا ہوسکتا ہے۔ اگر آپ اپنے کاروبار یا شراکتی معاملات کو ختم کرنا چاہتے ہیں تو جو چاہے کر گزریں ورنہ اپنے تعلقات کو بچانے کے لئے اپنے آپ پر قابو رکھنا بہت ضروری ہوگا۔
(June22-July22) سرطان
آج آپ کو بہت زیادہ معاملات کو مدنظر رکھ کر اپنے شیڈول کو ترتیب دینا چاہیئے کیونکہ کچھ غیر متوقع حالات و واقعات سامنے آنے سے آپ کو اپنے ہی طے کردہ معاملات پر عمل درآمد کرنے میں مشکل پیش آسکتی ہے۔ اس کے علاوہ اپنے طے شدہ اہداف کے حصول میں ناکامی بھی ہوسکتی ہے۔
(July23-Aug22) اسد
آج ممکنہ طور پر اپنے پیاروں کے ساتھ کسی معمولی سی بات پر شروع ہونے والی بحث باہمی توتکار میں تبدیل ہونے سے آپ کی لڑائی کا باقاعدہ آغاز ہوسکتا ہے۔ لیکن یاد رکھیں آپ کو ہر حال میں اپنے جذبات پر قابو رکھنا ہوگا ورنہ بات بہت زیادہ پھیل سکتی ہے۔
(Aug23-Sep22) سنبلہ
آج اپنی عمدہ گفتگو کرنے کی صلاحیت کو بہتر انداز میں استعمال کرنے میں ناکامی کی وجہ سے آپ کے سماجی اور ذاتی تعلقات شدید متاثر ہوسکتے ہیں کیونکہ مواقع میسر آنے کے باوجود آپ اپنے خیالات کا واضح اظہار کرنے میں کامیاب نہ ہوسکیں گے۔
(Sep23-Oct22) میزان
آج آپ کو سیر و تفریح کے پروگراموں اور اسی طرح کی موصول ہونے والی پیشکشوں سے بھی گریز کرنا چاہیئے اور اپنے گھریلو امور کو مکمل کرنے کی کوشش کرنی چاہیئے۔ خود کو حادثات سے بچانے کے لئے محتاط ڈرائیونگ سے کام لیں اور صرف اپنے وجدان پر ہی بھروسہ کریں۔
(Oct23-Nov21) عقرب
آج کسی کاروباری دورے کی شروعات کرنے، سیر و تفریح کے منصوبے بنانے یا چھٹیاں گزارنے کی منصوبہ بندی میں بھی مصروف ہوسکتے ہیں۔ آج آپ کے سینیئرز کی جانب سے نہ صرف آپ کو بہترین مشوروں سے نوازا جاسکتا ہے بلکہ ان پر عمل درآمد کے لئے بھی زور دیا جاسکتا ہے۔
(Nov22-Dec22) قوس
آج آپ کئی اہم معاملات کو نمٹانے میں کامیابی حاصل کرسکیں گے کیونکہ اس کے لئے آپ کے اہل خانہ آپ ہی کی جانب متوجہ ہوسکتے ہیں لیکن کچھ معاملات کو آپ وقت کی کمی کی وجہ سے نظرانداز کردیں گے حالانکہ حالات آپ کو بہت جذباتی بنانے کی کوشش بھی کریں گے۔
جدی (Dec23-Jan19)
آج آپ کے مالی حالات میں کافی بہتری آسکے گی جبکہ اپنے رشتہ داروں سے بھی موجودہ تعلقات کو مزید مستحکم بنا سکیں گے۔ آپ کے لئے یہ بات بہتر ثابت ہوگی کہ اپنے ان رشتہ داروں کی گھر پر موجودگی یقینی بنائیں جن سے آپ ملاقات کے لئے سوچ رہے ہیں۔ آج کسی بھی وقت آپ کی طبیعت خراب ہوسکتی ہے۔
دلو (Jan20-Feb18)
آج آپ کو موقع میسر آسکے گا کہ آپ مکمل توجہ اور اطمینان کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے موجودہ منصوبے کو نہ صرف مکمل کرسکیں گے بلکہ کسی نئے کاروبار کا آغاز بھی کرسکیں گے۔ اس کے علاوہ آج اپنے خاندانی جھگڑوں کو نمٹانے یا ان سے جان چھڑانے کے لئے اپنی ہر ممکنہ کوشش کر گزریں۔
حوت (Feb19-Mar20)
آج دوپہر سے قبل آپ بے چینی اور اضطرابی کیفیات کا شکار ہوسکتے ہیں تاہم بعد میں حالات معمول پر آجائیں گے لیکن اس سے آپ کو اپنے شیڈول پر عمل کرنے کا موقع میسر نہیں آسکے گا۔ آج وراثتی معاملات کے بارے میں بھی کوئی خبر سنیں گے ناکامی کی وجہ سے بے چینی پیدا ہوسکتی ہے۔
نوٹ: ستاروں کا یہ حال محض تفریحاً پیش کیاجاتا ہے۔ اس پر عقیدت رکھنا یا اسے سچ ماننا صحیح نہیں۔
صحیح المسلم حدیث نمبر193۔ کتاب الایمان باب کفر من قال مطرنا بالنوء کے مطابق یہ کفر ہے۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔