آج کا دن کیسا رہے گا؟ 22 جون 2018

شائع 22 جون 2018 05:28am

Today1

حمل(Mar21-April19)

آج آپ کا رویہ بہت تنقیدی ہوگا، قریبی تعلقات شدید متاثر ہوسکتے ہیں، اسی کے علاوہ کسی قسم کا فائدہ حاصل نہ ہو سکے گا۔ مالی معاملات کی بہتری کے لئے خود میں لچک پیدا کرنی ہوگی اور فضول خرچی سے بچنا ہوگا۔

ثور(April20-May20)

مالی معاملات کے بارے میں پریشان کو سر پر سوار نہ کرتے ہوئے خود کو پرسکون رکھیں۔ ذہنی انتشار بڑھنے سے آپ کی طبیعت خراب ہوسکتی ہے۔ کچھ رکاوٹیں سامنے آسکتی ہیں جن کا حل تلاش کیا جانا ضروری ہوگا۔

جوزا (May21-June21)

موجودہ معاملات سے خود کو ہم آہنگ کرنے کی کوشش کریں تاکہ اپنے اندر خلاء کو پُر کیا جاسکے۔ اپنے خیالات کو منتشر نہ ہونے دیں ورنہ فرائض کی ادائیگی مشکل ہوجائے گی، ہر معاملے میں باہمی مشاورت ضرور کریں۔

 سرطان (June22-July22)

آج کا دن معمولات کی انجام دہی کے لئے ہی بہتر ثابت ہوگا، کسی قسم کی کاروباری سرگرمی کا نتیجہ نکلے گا اور نہ ہی فائدہ مند آثار سامنے آسکیں گے۔ خود کو خطرات مول لینے سے باز رکھیں۔ پیار محبت کے معاملے میں بہت جذباتی ہوسکیں گے۔

 اسد (July23-Aug22)

آج موڈی اور حساس کیفیات کا شکار ہوکر ردعمل کا اظہار کرسکتے ہیں۔ خود کو اہم کام کرنے کے لئے ذہنی طور پر تیار رکھیں۔ اس کے علاوہ اپنے اندر پیدا ہونے والے ضدی پن کو دوسروں کے سامنے ظاہر کرنے کی کوشش نہ کریں۔

سنبلہ (Aug23-Sep22)

آج ذاتی مسائل کی بناء پر معمولات کی ادائیگی مشکل ہوجائے گی۔ ہمت نہ ہاریں اور مالک کائنات پر بھروسہ کرتے ہوئے قدم آگے بڑھائیں، ایسا کرنے سے منزل خود چل کر آپ کے پاس آسکے گی۔ آج کسی دوست کی جانب سے کاروبار میں شمولیت کی پیشکش بھی ہوسکتی ہے۔

 میزان (Sep23-Oct22)

آج دوسروں سے کسی بھی قسم کی محاذ آرائی سے خود کو بچائیں کیونکہ منفی سوچوں سے بہتری کی بجائے نقصان بڑھ سکتا ہے۔ اپنے کاروبار کی ترقی اور ذاتی سرگرمیوں کے لئے بہتر موقع نہیں ہوگا۔

 عقرب (Oct23-Nov21)

آج اپنے جذبات پر قابو رکھنا انتہائی ضروری ہوگا۔ کسی بھی معاملے میں جذباتیت پیدا ہونے سے بحث و تکرار کا راستہ کھل سکتا ہے۔ اگر آپ نے ہوش مندی سے کام لیا تو اس مشکل صورتحال سے باآسانی خود کو نکال لیں گے۔

قوس (Nov22-Dec22)

آج معمولات کی بجائے کاروباری سرگرمیوں کو ترجیح دی تو حسب منشاء نہ تو کامیابی ملے گی اور نہ ہی منصوبوں کو آگے بڑھاسکیں گے۔ آج آپ کا دل کسی سے بات چیت کرنے کو بھی نہ چاہے گا۔

 جدی (Dec23-Jan19)

آج خود کو پرسکون رکھیں اور چوشیلے نظریات کو بھی خود تک ہی محدود رکھیں تاکہ بعد میں کام آسکیں۔ کام کے دوران شریک کار اور بالخصوص شریک حیات سے بحث و مباحثہ سے گریز کریں۔

 دلو (Jan20-Feb18)

اپنے امور کو نمٹانے کے لئے ترجیحی فہرست مرتب کرنی چاہیئے کیونکہ اگر ایسا نہ کیا تو کامیابی حاصل نہ ہوپائے گی۔ اپنے منصوبوں کو آگے بڑھانے کے لئے واضح اقدامات کریں تاکہ کوئی کمی باقی نہ رہے۔

 حوت (Feb19-Mar20)

آج آپ کو دور کے رشتہ دار کی جانب سے کوئی ایسی خبر موصول ہوسکتی ہے جس کا تعلق آپ کی ذات یا اہلخانہ سے ہوسکتا ہے۔ اس خبر کی وجہ سے آپ کا شیڈول مکمل تبدیل ہوجائے گا جبکہ طویل سفر بھی اختیار کرنا پڑسکتا ہے۔

 نوٹ: ستاروں کا یہ حال محض تفریحاً پیش کیاجاتا ہے۔ اس پر عقیدت رکھنا یا اسے سچ ماننا صحیح نہیں۔ 

صحیح المسلم حدیث نمبر193۔ کتاب الایمان باب کفر من قال مطرنا بالنوء کے مطابق یہ کفر ہے۔