آج کا دن کیسا رہے گا؟ 19 جولائی 2018

شائع 19 جولائ 2018 05:00am

Today1

حمل (Mar21-April19)

آج آپ میں توانائی کی بحتاط ہونے کی وجہ سے آپ بہت متحرک اور چاک و چوبند نظر آسکتے ہیں اس کے علاوہ آپ میں اپنے نامکمل کاموں کو تکمیل کی منزل تک پہنچانے کی سوچ بھی پیدا ہوسکے گی جس کی وجہ سے آپ اپنے اہم کام نمٹا سکیں گے۔

ثور (April20-May20)

آج آپ کا موڈ بہتر نہ ہوگا جس کی وجہ سے اپنے ملازمتی فرائض کی انجام دہی میں دل نہ لگے گا اور نہ ہی کسی طرح سے بھی اپنے فرائض کی ادائیگی ممکن بنا پائیں گے جس سے آپ کے ساتھ کام کرنے والے احباب اور سینیئرز افراد آپ سے ناراض ہوسکتے ہیں۔

  (May21-June21) جوزا

آج آپ کو اپنے مالی حالات میں بہتری لانے کی کوششوں میں اس وقت استحکام نصیب ہوسکے گا جب آپ کو اپنے قریبی رشتہ دار کی جانب سے موقعل رقم کا حصول ممکن ہوسکے گا۔ اس صلاحیت کا بہتر استعمال بنانے سے ہی آپ کو اپنی شریک حیات سے ممکنہ لڑائی کو ٹال سکتے ہیں۔

 (June22-July22) سرطان

آج آپ سے اپنے طے شدہ اہداف کا حصول ممکن نہ ہوپائے گا اس کے علاوہ اپنے فرائض کی ادائیگی میں پائی جانے والی سستی اور لاپرواہی کی وجہ سے اپنے افسرانِ بالا کی ناراضگی کا سامنا بھی کرنا پڑے گا جس سے آپ کو اپنے ساتھیوں کی مدد حاصل کرنی ہوگی۔

 (July23-Aug22) اسد

آج آپ کے خوابیدہ جذبات جاگ اٹھیں گے جس کی وجہ سے آپ مزید شخصی آزادی حاصل کرنے کے لئے متحرک ہوسکیں گے اور اسے اپنا حق سمجھیں گے لیکن یاد رکھیں کہ اپنے پیاروں کے ساتھ یہ تنازع پیدا ہونے سے آپ کے تعلقات ٹوٹ بھی سکتے ہیں یا کم از کم علیحدگی لازمی ہوجائے گی۔

 (Aug23-Sep22) سنبلہ

آج آپ کے لئے بہتر ہوگا کہ موجودہ حالات یا معاملات میں اپنے کسی قریبی دوست سے مشاورت کرکے اپنے معمول کو پر لانے کی کوشش کریں۔ بہت سے دیکھے گئے خوابوں کی اصلیت بہت جلد آپ کے سامنے آسکے گی جبکہ آپ کو بہترین مواقع میسر ہوسکیں گے۔

 (Sep23-Oct22) میزان

آج عملی طور پر آپ کے ساتھیوں کی جانب سے پیدا کردہ حالات و واقعات کچھ ایسی گھمبیر صورت صورتحال کو سامنے لاسکیں گے جس کی وجہ سے آپ سب سے ناراض ہوسکتے ہیں۔ خود کو بے بنیاد اندیشوں اور وہموں سے بچانے کی کوشش کریں ورنہ باہمی بحث و تکرار میں ہی الجھ کر رہ جائیں گے۔

  (Oct23-Nov21) عقرب

آج آپ کو اپنی کاروباری سرگرمیوں کو آگے بڑھانے اور ذاتی منصوبوں میں کامیابی کے لئے کچھ مقامی سفر اختیار کرنے ہوں گے۔ اپنے آپ کو اپنی موجودہ مالی حالت کے بارے میں کسی بھی قسم کے وہموں اندیشوں اور بے بنیاد خدشات سے دور رکھنے کی کوشش کریں۔

 (Nov22-Dec22) قوس

آج آپ کے باہمی تعلقات اپنے دوستوں سے بہت اچھے ہوسکیں گے مگر بلا وجہ یا ستاروں کے اثرات کے تحت ممکنہ طور پر آپ کی توتکار اپنی محبوبہ یا شریک حیات کے ساتھ ہوسکتی ہے لیکن اس کی بنیادی وجہ آپ کو اپنے رشتہ داروں کی جانب سے متوقع مالی مدد نہ ملنے کی وجہ سے  ہونے والی پریشانی بن سکتی ہے۔

 جدی (Dec23-Jan19)

آج آپ کے لئے محتاط دن ثابت ہوسکے گا اور اگر اپنے فرائض کی بجا آوری میں اپنے سینیئرز کی ہدایات پر عمل نہ کیا تو آپ کے لئے خاصی مشکلات پیدا ہوسکتی ہیں۔ آج آپ کو کہیں سے معقول رقم کی وصولیابی کے بارے میں اطلاع مل سکتی ہے۔

 دلو (Jan20-Feb18)

آج کسی بھی بات کو کرنے سے قبل دو بار ضرور سوچیں اور پھر ہی بات کریں۔  اس کے علاوہ دوسروں کے بارے میں اپنے خیالات کا واضح اظہار کرنے اور طنزیہ قسم کے تبصرے کرنے سے گریز کریں۔ اس کے علاوہ آج صبح سے ہی آپ کے سامنے بہت سی رکاوٹوں یا مشکلات کا ظہور ہوسکتا ہے۔

 حوت (Feb19-Mar20)

آج آپ کے سامنے حالات کا وہ رخ پیش کیا جاسکے گا جس کی وجہ سے آپ کو اپنے کسی بزرگ کی نصیحتوں کی ضرورت محسوس ہوگی تاکہ آپ ان پر عمل کرکے عملی یا پیشہ وارانہ مسائل کا حل تلاش کرسکیں گے۔ آج آپ کو باہمی گفتگو کے دوران اپنے لہجے کے ساتھ حرکات و سکنات کو قابو میں رکھنا ہوگا۔

نوٹ: ستاروں کا یہ حال محض تفریحاً پیش کیاجاتا ہے۔ اس پر عقیدت رکھنا یا اسے سچ ماننا صحیح نہیں۔ 

صحیح المسلم حدیث نمبر193۔ کتاب الایمان باب کفر من قال مطرنا بالنوء کے مطابق یہ کفر ہے۔