کراچی میں آج سے شروع ہونے والی انسداد پولیو مہم ایک بار پھر ملتوی

شائع 05 نومبر 2015 06:05am

polio-karachi-1

کراچی میں آج سے شروع ہونے والی انسداد پولیو مہم سیکیورٹی نہ ملنے پر ایک بار پھر ملتوی کردی گئی۔ایمرجنسی آپریشن سینٹرفار پولیو کے مطابق کراچی میں آج سے شروع ہونے والی انسداد پولیو مہم ملتوی کردی گئی ہے، مہم چلانے کے لیے مطلوبہ سیکیورٹی فراہم نہیں کی گئی۔ سیکیورٹی کے لیے تین ہزار پولیس اہلکاروں کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ لیکن آئی جی سندھ نے مطلوبہ تعداد میں پولیس کی نفری فراہم کرنے سے انکار کردیا۔ ایمرجنسی آپریشن سینٹرفار پولیو کے مطابق انسداد پولیو مہم کے دوران دس لاکھ بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جانے تھے۔ گذشتہ ماہ بھی سیکیورٹی نہ ہونے کے باعث انسداد پولیومہم ملتوی کی گئی تھی۔