پشاور شہر اور مضافاتی علاقوں میں بارش سے موسم سرد

شائع 05 نومبر 2015 06:10am

pesh-rain-ho-gai-1

پشاور شہر اوراسکے مضافاتی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش نے موسم کو مزید سرد کردیا ہے۔ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید بارش کا امکان ہے۔پشاور اور اسکے مضافاتی علاقوں میں کہیں ہلکی تو کہیں گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش کاسلسلہ جاری ہے۔ سوات، دیر اورچترال سمیت بالائی علاقوں میں پہاڑوں پر برفباری کے باعث میدانی علاقوں میں بارش کے ساتھ ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے موسم مزید سرد ہوگیا ہے۔ شہر بھر میں وقفے وقفے سے بارش کے باعث پانی سڑکوں پر جمع ہوگیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آیندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید بارش کابھی امکان ہے۔