کراچی کاموسم پھرتبدیل،مطلع جزوی ابرآلود ، سردی مزید بڑھنے کا امکان

اپ ڈیٹ 07 جنوری 2020 11:27am
فائل فوٹو

کراچی:شہرقائد کا موسم ایک بار پھر تبدیل ہوگیا، مطلع جزوی ابرآلود ہے،محکمہ موسمیات کا کہنا ہے  شہر میں ہلکی بارش کا امکان ہے جس سے سردی مزید بڑھ جائے گی۔

آسمان پر بادلوں کے ڈیرے اور تیز ہوا کا راج ہے، کراچی کا موسم رات گئے اور صبح سویرے چلنے والی یخ بستہ تیز ہواؤں سے پھر تبدیل ہوگیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 11 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات نے خبردار کیا کہ شہردی مزید سردی کی شدت میں اضافے کے لیے تیار رہیں ،24گھنٹے کے دوران ہلکی بارش ہوسکتی ہے،شہر میں شمال مشرق سے 30کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔

محکمہ موسمیات کا کہنا کہ ہوا کی شدت میں مزید بڑھنے کا امکان ہے ،ٹھنڈی ہوائیں چلنے موسم بدلا تو شہر کے باسیوں نے بھی گرم ملبوسات پہن لیے۔

 شہریوں کا کہنا تھا کہ اتنی مہنگائی میں تو ہم موسم کے مزلے لینے بالائی علاقوں میں نہیں جاسکتےلیکن ہمارے لیے تو اب کراچی ہی کوئٹہ بن گیا ہے ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا میں نمی کا تناسب 70 فیصد ہے،آئندہ 24 گھنٹے کے دوران موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے ۔