نوشہروفیروزمیں کھڑی کارکوکوچ کی ٹکر،5افراد جاں بحق،10زخمی
فائل فوٹونوشہروفیروز میں کنڈیارو ٹول پلازہ پرکھڑی کار کو کوچ نے ٹکرماردی،حادثے میں 5افراد جاں بحق اور 10زخمی ہوگئے۔
صوبہ سندھ کے ضلع نوشہروفیروز کے شہرکنڈیارو ٹول پلازہ کے قریب خوفناک ٹریفک حادثہ پیش آیا،جہاں کھڑی کار کو مسافرکوچ نےٹکرماردی۔
حادثے میں 5افراد جان سے گئے جبکہ 10افراد زخمی ہوگئے ،جاں بحق ہونے والوں میں منصور منگریو، نصیرالدین مزاری، بیدو مزاری اور پرویز آرائیں اور2سالہ انیس شامل ہے۔
امدادی ٹیموں نے جائے حادثہ میں پہنچ کرلاشوں اورزخمیوں کوکنڈیارواسپتال منتقل کردیا۔
حادثے کا شکار ہونے والی بد قسمت کار اور بس سکھر جا رہے تھے، کار کے مسافر ٹول پلازہ پر ٹول ٹیکس دے رہے تھے کہ پیچھے سے تیز رفتار بس اس پر چڑھ دوڑی۔
مقبول ترین













اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔