کرنل (ر)انعام الرحیم کی حراست غیرقانونی قرار،رہا کرنے کا حکم

اپ ڈیٹ 09 جنوری 2020 10:31am
فائل فوٹو

لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ نے لاپتہ افراد کے کیسوں کی پیروی کرنے والے کرنل (ر)انعام الرحیم ایڈوکیٹ کی حراست کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے انہیں  رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ نے لاپتہ افراد کے کیسوں کی پیروی کرنے والے کرنل (ر)انعام الرحیم ایڈوکیٹ کی حراست سے متعلق کیس کا فیصلہ جاری کردیا، فیصلہ لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ کے جسٹس مرزا وقاص رؤف نےسنایا۔

 ایڈیشنل اٹارنی جنرل الیاس ساجد بھٹی اور انعام الرحیم کے وکیل واصف ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔

عدالت نے  انعام الرحیم کی حراست کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے کہا کہ انعام الرحیم کی حراست کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ہے،وزارت دفاع انہیں رہا کرے۔

گزشتہ سماعت کے دوران وزارت دفاع نے کرنل (ر) انعام کو تحویل میں رکھنے کا اعتراف کیا تھا۔

واضح رہے کہ  انعام الرحیم کو گزشتہ سال  16 دسمبر کو راولپنڈی میں واقع ان کی رہائشگاہ سے اغوا ءکیا گیا تھا۔