اسلامی نظریاتی کونسل کی کارکردگی پر سنجیدہ سوالات ہیں،فواد چوہدری
فائل فوٹواسلام آباد:وفاقی وزیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ اسلامی نظریاتی کونسل کی کارکردگی پر سنجیدہ سوالات ہیں، مذہبی طبقات کی سوچ کو نظریاتی کونسل سے کئی رہنمائی نہیں ملی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں وزیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ اسلامی نظریاتی کونسل کی کارکردگی پرسنجیدہ سوالات ہیں،آج تک مذہبی طبقات کی سوچ کونظریاتی کونسل سےکئی رہنمائی نہیں ملی،ایسےادارےپرکروڑوں روپےخرچ کرنےکاجوازمیری سمجھ سےبالاترہے۔
فواد چوہدری نے اپنے ٹویٹ میں مزید کہا کہ ادارے کی تشکیل نو کی ضرورت ہے،جدیدتقاضوں سےہم آہنگ،انتہائی جیدلوگ ادارےکوسنبھالیں۔
اسلامی نظریاتی کونسل کی کارکردگی پر سنجیدہ سوالات ہیں، آج تک مذہبی طبقات کی سوچ کو نظریاتی کونسل سے کوئ رہنمائ نہیں ملی، ایسے ادارے پرکروڑوں روپے خرچ کرنے کا جواز میری سمجھ سے بالاتر ہے، ادارے کی تشکیل نؤ کی ضرورت ہے۔جدید تقاضوں سےہم آھنگ ، انتہائ جید لوگ اس ادارے کو سنبھالیں
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) January 9, 2020












اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔