پنجاب بھر میں سی این جی اسٹیشنز ایک روز کے لیے کھل گئے
فائل فوٹولاہور:پنجاب بھر میں سی این جی اسٹیشنز آج ایک روز کے لیے کھل گئے، گیس فلنگ کے لیے شہری صبح 8بجے ہی لمبی قطاروں میں لگ گئے۔
آخر کار شہریوں کی مشکل دور ہوئی، مہنگے پٹرول سے جان چھوٹی اور سی این جی اسٹیشنز پر بھی رونق نظر آئی
حکام نے پنجاب میں منگل اور جمعے کو سی این جی اسٹیشنز کھلنے کا اعلان کیا تو صبح سے ہی شہری اسٹیشنز پر پہنچے اور 8بجنے کا انتظار کرنے لگے، کوئی ہوا خوش تو کسی نے حکومت کو کوسنا شروع کردیا۔
گاڑیوں اور وینز میں سی این جی فلنگ کے منتظر شہری کہتے ہیں سکول کھلیں گے تو اور مشکل ہوگی، حکومت روزانہ کی بنیاد پر سی این جی کی دستیابی ممکن بنائے۔
سوئی ناردرن گیس حکام کی جانب سے آئندہ ہفتے کے لیے سی این جی کی فراہمی کا شیڈول بعد میں بتایا جائے گا۔
مقبول ترین













اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔