جج ارشد ملک ویڈیواسکینڈل:2ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 12 دن کی توسیع

اپ ڈیٹ 10 جنوری 2020 10:36am
فائل فوٹو

اسلام آباد :انسداد دہشت گردی کی ایک عدالت نے جج ارشد ملک ویڈیو اسکینڈل کیس میں گرفتار2 ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 12 دن کی توسیع کردی  ۔

اسلام آبادکی  انسداد دہشت گردی عدالت کے ڈیوٹی جج شاہ رخ ارجمند نے جج ارشد ملک ویڈیو اسکینڈل کیس کی سماعت کی۔

جج ارشد ملک ویڈیو اسکینڈل میں ملوث  ملزم حمزہ عارف اور فیصل شاہین کو جوڈیشل ریمانڈ ختم ہونے پرعدالت میں پیش کیا گیا ۔

 عدالت نے دونوں ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں12دن کی توسیع کرتے ہوئے 22جنوری کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دے دیا اور سماعت ملتوی کردی۔