وزیراعظم عمران خان کی پنجاب کابینہ کو آخری وارننگ جاری
فائل فوٹواسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے پنجاب کابینہ کو آخری وارننگ جاری کردی، ناقص کارکردگی والے وزراء کے محکموں میں ردوبدل اور تبدیلی کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت کی کارکردگی کے حوالے سے وزیراعظم عمران خان نے صوبائی کابینہ کو آخری وارننگ جاری کردی۔
کابینہ اراکین کی کارکردگی رپورٹس دوبارہ طلب کرلی گئی ہیں جو وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار وزیراعظم کو پیش کریں گے،صوبائی وزرا کی کارکردگی کا جائزہ وزیراعظم عمران خان خود لیں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ناقص کارکردگی والے وزراء کے محکموں میں ردوبدل اور تبدیلی کی جائے گی، بلدیات اور کلچر سمیت دیگر قلمدان بھی وزرا کو دیئے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق بلدیاتی الیکشن کی تیاری کیلئے وزرا کو ہر صورت عوامی مسائل حل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اگلے ہفتے لاہور کا دورہ کریں گے۔












اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔