وزیر اعظم نے کوئٹہ دھماکے کی فوری رپورٹ طلب کرلی

اپ ڈیٹ 11 جنوری 2020 01:22pm
وزیر اعظم عمران خان- فائل فوٹو

وزیراعظم عمران خان نے کوئٹہ کی مسجد میں خودکش دھماکے کی شدید مذمت ‏اوربزدلانہ دہشتگرد حملے کی فوری رپورٹ طلب کی ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے ٹوئٹرپیغام میں کہا ہے کہ کوئٹہ میں مسجد کے اندرنماز ‏پڑھتے ہوئے لوگوں کونشانہ بنایا گیا۔

وزیراعظم نے صوبائی حکومت کوزخمیوں کوتمام ‏طبی سہولتوں کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

 وزیراعظم کا کہناہے کہ شہید ‏ڈی ایس پی حاجی امان اللہ بہادراورمثالی افسرتھے۔

کوئٹہ کے علاقے سیٹلائٹ ٹاؤن کی ‏مسجد میں گزشتہ روزخود کش دھماکہ کیا گیا۔جس میں‌ ڈی ایس پی امان اللہ اور امام ‏سمیت 15 افراد شہید جبکہ متعدد ہوئے۔