صادق آبادمیں ٹڈی دل پر اسپرے کرنے والاطیارہ گرکر تباہ،2پائلٹ جاں بحق
فائل فوٹوصادق آباد کے قریب چولستانی علاقہ باندھی میں ٹڈی دل پر اسپرے کرنے والاطیارہ گرکر تباہ ہوگیا جس کےنتیجے میں طیارےمیں سوار دونوں پائلٹ جاں بحق ہوگئے
انسداد ٹڈی دل مہم کےدوران صادق آباد کےنواحی علاقے باندھی میں اسپرے کرنےوالا طیارہ گر کرتباہ ہوگیا ۔
اسسٹنٹ کمشنر صادق آباد نےواقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ حادثےمیں پائلٹ شعیب ملک اورانجنیئر فواد بٹ شہید ہوگئے ہیں اورریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی ہیں۔
اسسٹنٹ کمشنر صادق آباد نےمزید بتایا کہ حادثے کا شکار طیارہ 2روز سے علاقے میں اسپرے کررہاتھا۔
مقبول ترین













اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔