آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان سمیت ملک کے بالائی علاقوں میں برفباری

اپ ڈیٹ 13 جنوری 2020 08:58am
فائل فوٹو

آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان سمیت ملک کے بالائی علاقوں میں برفباری کا سلسلہ جاری  ہے،پہاڑی علاقوں نے سفید چادر اوڑ لی ۔

گلگت بلتستان میں دوسرے روزبرفباری اوربارش کے سلسلے نے مکینوں کومحصورکردیا ہے تاہم بچے کہاں بازآنے والے ، برف کے گولوں کو ایک دوسرے پر اچھالتے ہوئے موسم کو خوب انجوائے کررہے ہیں ،خون گرمانے کےلیےروایتی رقص بھی جاری ہے ۔

شاہراہ قراقرم ، گلگت ہنزہ روڈ سمیت کئی رابطہ سڑکیں برفباری کے باعث متاثر ہیں ،  پی ڈی ایم اے نے شہریوں کو غیر ضروری سفرسے گریزکرنے کی ہدایت جاری کیں ہیں۔

آزادی کشمیر کے بالائی علاقوں میں بھی بارفباری نے معمولات زندگی متاثرکیے ہیں مظفرآباد میں وقفے وقفے سے جاری بارش کے باعث سردی میں اضافہ ہوگیا ہے ۔

 آزاد کشمیرکے تعلیمی ادارے میں موسم سرما کی تعطیلات ختم ہو گئیں تاہم حاضری معمول سے کم رہی ۔

محکمہ موسمیات نے بالائی علاقوں میں مزید  شدید برفباری اور بارش کی پیشگوئی کر دی۔