پی آئی اے کا طیارہ کوئٹہ ایئرپورٹ پر برف میں پھنس گیا

اپ ڈیٹ 13 جنوری 2020 08:55am
فائل فوٹو

کوئٹہ:پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن(پی آئی اے )کا طیارہ کوئٹہ ایئرپورٹ پر برف میں پھنس گیا ،سول ایوی ایشن اتھارٹی کے پاس کوئٹہ ایئرپورٹ پر برف ہٹانے کے جدید آلات موجود ہی نہیں۔

پی آئی اے کا طیارہ کوئٹہ میں ڈی ائسنگ کا سازوسامان نہ ہونے کی وجہ سے پھنس گیا،جدہ سے کوئٹہ آنے والی فلائٹ اتری تو برف باری شروع ہو گئی ۔

 ترجمان پی آئی اے  کے مطابق ایسے موسم میں جہاز اور انجن پر سے برف اتارنا کی ضرورت پڑتی ہے جو کوئٹہ ائیرپورٹ کے پاس مہیا نہیں کی گئی ،یہ سہولت سول ایوایشن کا کام ہے۔

 ترجمان نے کہا کہ مسافروں کو ہوٹل فراہم کردیئے گئے ہیں ،جدہ سے اسلام آباد ، کوئٹہ اور کراچی کی پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔