سپریم کورٹ:پی بی 48،بلوچستان عوامی پارٹی کے اکبراسکنی کی رکنیت بحال
فائل فوٹواسلام آباد:سپریم کورٹ نے پی بی 48 کا الیکشن ٹریبونل کا فیصلہ معطل کرتے ہوئے بلوچستان عوامی پارٹی کے اکبراسکنی کی رکنیت بحال کردی۔
جسٹس عمرعطا بندیال کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3رکنی بینچ نے پی بی 48 میں بلوچستان عوامی پارٹی کے اکبراسکنی کی اپیل کی سماعت کی ۔
اکبراسکنی کے وکیل نے استدعوا کی کہ کیس میں دستاویزات جمع کروانی ہیں ذیادہ مہلت دی جاے ،جس پر مخالف وکیل نے عدالت سے حکم امتناعی نہ دینے کی استدعا کی۔
سپریم کورٹ نے الیکشن ٹریبونل کا31 دسمبرکا فیصلہ معطل کرتے ہوئے پی بی48 میں بلوچستان عوامی پارٹی کے اکبراسکنی کوبحال کردیا ۔
جسٹس عمرعطا بندیال نے کہاکہ عدالت کیس کی مزید سماعت 24 جنوری کو کرے گی۔
یاد رہے کہ الیکشن ٹریبونل نے دھاندلی کے الزامات پرحلقہ پی بی 48 میں دوبارہ انتخابات کا حکم دیا تھا ۔












اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔