کراچی میں سردی کی لہر برقرار،درجہ حرارت 7.5 ڈگری ریکارڈ

اپ ڈیٹ 14 جنوری 2020 10:27am
فائل فوٹو

کراچی :شہر قائد میں میں سردی کی لہر برقرارہے، پارہ مزید نیچے آگیا، کم سے کم درجہ حرارت 7.5 ڈگری ریکارڈ کیا گیا ۔

 محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں گزشتہ تین روز سے سردی شدت میں اضافہ ہوا ہے،شہر کا کم سے کم درجہ حرارت  7.5ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

 محکمہ موسمیات کا کہنا ہے شہر میں بارش کا تو کوئی امکان نہیں ہے تاہم سردی کی لہر  آئندہ 4سے 5روز تک برقرار رہ سکتی ہے۔

 اس وقت  بھی شہر مین شمال مشرق سے 7 کلومیٹر فی گھنٹہ کی  رفتار سے ٹھنڈی ہوا چل رہی ہیں ، ہوا میں نمی کا تناسب بھی 35 فیصد ہے ۔