امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مواخذے کی کارروائی آج سے شروع

اپ ڈیٹ 21 جنوری 2020 08:33am
فائل فوٹو

واشنگٹن :امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مواخذے کی کارروائی آج سے شروع ہوگی۔ فریقین نے دلائل کی بریفنگ سینیٹ میں جمع کروادی۔

اختیارات کا ناجائز استعمال اور ایوان نمائندگان کے کام میں مداخلت کا الزام امریکی صدر کے خلاف مواخذے کی کارروائی کا آج سے باقاعدہ آغازہورہاہے۔

فریقین نے اپنے اپنے دلائل کی بریفنگ سینیٹ میں جمع کرا دی ہے، مقدمے کی سماعت کے دوران سینیٹرز ہفتے میں 6دن اور دن میں 6گھنٹے دلائل سنیں گے۔ کارروائی کی صدارت امریکا کے چیف جسٹس جان رابرٹس کریں گے۔

ٹرمپ کے وکلا ءکی ٹیم نے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ بہت جلد سینیٹ سے بری ہو جائیں گے جبکہ مخالف سینیٹرزکا کہنا ہے صدرٹرمپ  کا طرز عمل دھوکا دہی پر مبنی ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ امریکا کے تیسرے صدر ہیں جنہیں مواخذے کی کارروائی کا سامنا ہے۔