لاہور :فیکٹری زمین بوس،جاں بحق افراد کی تعداد 21 ہوگئی

شائع 05 نومبر 2015 08:17am

lah-fac-zamin-bos-1

لاہور کے علاقے سندر انڈسٹریل اسٹیٹ میں فیکٹری زمین بوس ہونے کے واقعے میں جاں بحق افراد کی تعداد اکیس ہوگئی۔ ملبے تلے دبے سو سے زائد افراد کو زندہ نکال لیا گیا،جبکہ متعدد افراد اب بھی ملنے تلے دبے ہیں، ریسکیو آپریشن جاری ہے۔لاہور کے علاقے سندر انٹرسٹریل اسٹیٹ میں گذشتہ روز گرنے والی پلاسٹک فیکٹری کا ملبہ اٹھانے کا کام جاری ہے، چار منزلہ عمارت زمین بوس ہونے کے باعث سیکڑوں افراد ملبے تلے دب گئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچیں اور آپریشن شروع کردیا۔ ریسکیو ٹیموں نے گذشتہ سترہ گھنٹے سے جاری آپریشن کے دوران سو سے زائد افراد کو زندہ نکال لیا ہے۔زخمیوں کو مختلف اسپتالوں میں منتقل کیا جاچکا ہے۔ جبکہ متعدد افراد کے تاحال ملبے میں موجود ہونے کا خدشہ ہے۔شہریوں کا کہنا ہے کہ ابھی تک انکے پیارے فیکٹری ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔جن کی ٹیلی فونز کالز انکو موصول ہورہی ہیں۔انکا مطالبہ ہے کہ ریسکیو کا عمل احتیاط سے آگے بڑھاتے ہوئے زخمیوں کو باہر نکالا جائے۔ریسکیو آپریشن میں ڈبل ون ڈبل ٹو اور مختلف رفاہی اداروں کی ٹیموں کے علاوہ پاک فوج کی امدادی ٹیمں بھی حصہ لے رہی ہیں۔