پاک بحریہ کے فیصل لودھی اور زاہد الیاس کی وائس ایڈمرل کے عہدے پر ترقی

اپ ڈیٹ 25 فروری 2020 10:50am
فائل فوٹو

اسلام آباد:پاک بحریہ کے رئیر ایڈمرل فیصل رسول لودھی اور رئیر ایڈمرل زاہد الیاس کو وائس ایڈمرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق وائس ایڈمرل فیصل رسول لودھی کمانڈر کوسٹ اور وائس ایڈمرل زاہد الیاس کمانڈر کراچی کے فرائض انجام دے رہے ہیں، ترقی پانے والے دونوں افسران کمانڈ اینڈ اسٹاف تعیناتیوں کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔

 وائس ایڈمرل فیصل رسول نے 1986 میں جبکہ وائس ایڈمرل زاہد الیاس نے 1988 میں پاک بحریہ کی آپریشنز برانچ میں کمیشن حاصل کیا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ دونوں افسران کو ان کی خدمات کے اعتراف میں اعلی ملٹری اعزازات سے نوازا جا چکا ہے۔