یقین ہے ٹرمپ دورہ بھارت میں مسئلہ کشمیر پر ضرور بات کریں گے،وزیرخارجہ
فائل فوٹواسلام آباد:وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ کشمیرکی اہمیت سے کوئی انکارنہیں کرسکتا، ٹرمپ نے کہا وہ اس خطے میں امن واستحکام چاہتےہیں،یقین ہے صدر ٹرمپ دورہ بھارت میں مسئلہ کشمیر پر ضرور بات کریں گے،
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دورہ بھارت کے حوالے سے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ٹرمپ نے اس خطے میں امن و استحکام کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے بھارت سے مثبت کردار ادا کرنے کا تقاضا کیا ہے، مقبوضہ کشمیر میں 206 روز سے جاری لاک جاری ہے،بھارتی حکومت نےمسئلہ کومزیدالجھادیاہے،ان حالات میں بات کیسےآگےبڑھے گی۔
وزیرخارجہ کا مزید کہنا تھا کہ وہ پاکستان جس کو بھارت ایک مسئلہ کہتا تھا آ ج دنیا اس کو ایک حل کے طور پر دیکھ رہی ہے،خطے میں پاکستان کا جو کردار ہے اسے سراہا جا رہا ہے،ٹرمپ کومسئلہ کشمیرپرتشویش ہے،یقین ہے صدر ٹرمپ دورہ بھارت میں مسئلہ کشمیر پر ضرور بات کریں گے،وہ سمجھتے ہیں دو ایٹمی قوتیں آ منے سامنے ہیں، اگر بگاڑ پیدا ہوتا ہے تو امن کا خلل پوری دنیا کو متاثر کر سکتا ہے، امریکی صدر کے غیرمعملی بیان کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جا سکتا۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ صدر ٹرمپ نے باور کرایا ہے کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ میں امن کا شراکت دار ہے، دہشت گردی کو شکست دینے میں جو پیشرفت کی ہے وہ دنیا میں ایک مثال ہے۔
وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کاکہنا تھا کہ بھارت کو اپنے رویے اور پالیسی پر نظر ثانی کرنی ہو گی،صدر ٹرمپ نے بھارت کو مثبت کردار ادا کرنے اور امن و استحکام کے فروغ کے لیے ہاتھ بڑھانے کا کہا ہے ،یہ تب ہی ممکن ہوگا جب دیرینہ مسئلے کا کوئی حل نکلے گا۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔