چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا کی مصرکےآرمی چیف سے ملاقات
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا- فائل فوٹوچیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا سے مصرکی مسلح افواج کےسربراہ جنرل محمداحمد ذکی ملاقات ہوئی۔باہمی دلچسپی اورتعاون سمیت انسداددہشتگردی اورعلاقائی صورتحال پربات چیت کی گئی۔
آئی ایس پی آرکے مطابق مصرکی مسلح افواج کےسربراہ جنرل محمداحمد ذکی نے جوائنٹ اسٹاف ہیڈکوارٹرزکادورہ کیا۔
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا سے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی اورتعاون سمیت انسداددہشتگردی اورعلاقائی صورتحال پربات چیت کی گئی۔
جنرل ذکی نےدہشتگردی کےخلاف پاک افواج کی قربانیوں کی تعریف کی ۔جنرل ذکی کی آمدپرمسلح افواج کےچاک وچوبنددستےنےگارڈ آف آنرپیش کیا۔
مقبول ترین
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔