ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان
فائل فوٹواسلام آباد:محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں راولپنڈی اسلام آباد، شمال مشرقی پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا میں موسم خشک رہے گا۔
کشمیراور اس سے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ گرج چمک اورتیز ہواؤں کے ساتھ بارش کی توقع ہے،آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہا تاہم نارووال اوراوکاڑہ میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی،پنجاب میں سب سے زیادہ بارش نارووال میں 05 ملی میٹر ریکارڈکی گئی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ملک میں کم سے کم درجہ حرارت کالام میں منفی03 ریکارڈ کیا گیا،قلات، پارا چنار اور مالم جبہ اور میں منفی01ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔