روہڑی کے قریب موٹرسائیکل ریلوے انجن کی زدمیں آگئی،5افراد جاں بحق
فائل فوٹوسکھر:روہڑی کے قریب ریلوے کی غفلت نے مزید پانچ جانیں لے لیں، ریلوے کراسنگ سے گزرتی ہوئی موٹرسائیکل ریلوے انجن کی زدمیں آگئی،حادثے میں 5افرادجاں بحق ہوگئے۔
روہڑی کے قریب پیارووہ کے مقام پر ایک موٹرسائیکل ریلوےکراسنگ کے دوران اچانک سامنے سے آنےوالےانجن کی زد میں گئی ،انجن کی ٹکر لگنے سے موٹرسائیکل سوار خاتون اور2بچوں سمیت 5افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے۔
حادثےکی اطلاع پر امدادی ٹیمیں اورعلاقہ مکین پہنچ گئے،لاشیں روہڑی اسپتال منتقل کردی گئیں۔
جاں بحق افراد میں 60سالہ رستم ،40سالہ واحد،45سالہ زرینہ اور 7سالہ علی رضا اوراس کی بہن شامل ہیں،جاں بحق افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سےبتایا جاتا ہے۔
علاقہ مکینوں کے مطابق ریلوےکراسنگ پر پھاٹک نہیں ہے،جس کی وجہ سے یہ حادثہ پیش آیا۔
مقبول ترین
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔