مسجد الحرام اور مسجد نبوی کے علاوہ تمام مساجد میں نماز کی پابندی عائد

شائع 17 مارچ 2020 08:09pm

مسجد الحرام اور مسجد نبوی کےعلاوہ سعودی عرب کی تمام مساجد میں باجماعت نماز کی ادائیگی پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

یہ فیصلہ کاؤنسل آف سینیئر اسکالرز نے کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کیلئے کیا۔

خبررساں ادارے کے مطابق  سعودی عرب کی مساجد پر باجماعت نماز کی ادائیگی پر پابندی لگادی گئی ہے تاہم  نماز جمعہ کی بھی اجازت نہیں دی جائے،

باجماعت نماز کی ادائیگی صرف مسجد نبوی اور مسجد الحرام میں ہوگی۔

خبررساں ادارے کے مطابق  یہ فیصلہ کاؤنسل آف سینیئر اسکالرز نے کیا، یہ فیصلہ کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے کیا گیا۔