وزیراعظم آزادکشمیرکی کوروناوائرس سےنمٹنے کیلئے اقدامات اٹھانے کی منظوری
فائل فوٹومظفرآباد:وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر نے کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے اقدامات اٹھانے کی منظوری دے دی۔
وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدرنے کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے اقدامات اٹھانے کی منظوری دیتے ہوئے کہا ہے کہ تمام سرکاری دفاترمیں چھٹی نہیں ہوگی،دفاترمیں غیرضروری نقل وحرکت سے ہرممکن طورپرگریز کیا جائے گا۔
راجہ فاروق حید ر نے مزید کہا کہ عباس انسٹیٹیوٹ میں کرونا ٹیسٹ کی سہولت فراہم کردی گئی ہے جو کل سے کام شروع کردےگی،20 اپریل تک آزادکشمیرسے باہر جانے والی تمام پبلک ٹرانسپورٹ معطل رہے گی،مال بردار گاڑیاں چلتی رہیں گی ۔
ڈاکٹرنجیب نقی خان وزیر صحت کوکورونا وائرس کے حوالے سے حکومتی فوکل پرسن مقررکردیا گیا ہے۔
مقبول ترین


















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔