نندی پور ریفرنس :راجہ پرویز اشرف اوردیگر ملزمان کی بریت کی درخواستیں مسترد

اپ ڈیٹ 18 مارچ 2020 02:32pm
فائل فوٹو

اسلام آباد :احتساب عدالت نے نندی پور ریفرنس میں سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف سمیت دیگرشریک ملزمان کی بریت کی درخواستیں مسترد کردیں۔

نیب ترمیمی آرڈیننس کے تحت سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کو ریلیف نہ مل سکا۔

اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج اعظم خان نے نندی پورریفرنس کے ملزمان راجا پرویز اشرف، شمائلہ محمود، ریاض کیانی اور مسعود چشتی کی نیب ترمیمی آرڈیننس کے تحت بریت کی درخواستوں پرفیصلہ سنایا۔

 عدالت نے سابق وزیراعظم سمیت دیگر شریک ملزمان کی بریت کی درخواست مسترد کرتے ہوئے نندی پورریفرنس کا ٹرائل جاری رکھنے کا فیصلہ دیا۔

 عدالت نے فیصلے میں قراردیا گیا کہ نیب ترمیمی آرڈیننس کی بنیاد پر ملزمان ریلیف کے مستحق نہیں۔

یاد رہے کہ نیب نے ملزمان کونیب ترمیمی آرڈی کے تحت بری کرنے کی مخالفت کی تھی، راجہ پرویز اشرف سمیت دیگر شریک ملزمان نے نندی پور ریفرنس میں بریت کی درخواست دائر کر رکھی تھیں۔