کورونا وائرس کاخدشہ:عدالتوں میں پیش ہونے سے متعلق اعلامیہ جاری

اپ ڈیٹ 18 مارچ 2020 07:57am
فائل فوٹو

لاہور بار کونسل نے بھی کورونا وائرس کے خدشے کے پیش نظر عدالتوں میں پیش ہونے سے متعلق اعلامیہ جاری کر دیا۔

کورونا وائرس کے خدشے کے پیش نظر عدالتی کارروائیاں بھی متاثر ہوگئیں، لاہور بار کونسل نے بھی دیگر بار کونسل کی طرح اہم کیسوں میں ہی عدالتوں میں پیش ہونے کا اعلامیہ جاری کر دیا۔

سیکرٹری لاہور بار ایسوسی ایشن کے مطابق علامیے میں کہا گیا ہے کہ 5اپریل تک وکلا ءعدالتوں میں صرف اہم نوعیت اور ارجنٹ کیسز کی سماعت کیلئے پیش ہوں گے۔

وکلا ءکو بارومز میں بھی کم سے کم انے کی ہدایت کی گئی ہے،فیصلہ وکلا ءاور سائلین کے تحفظ کیلئے گیا ہے۔

گزشتہ روز پاکستان بار کونسل اور پنجاب بار کونسل نے بھی عدالتوں میں پیش نہ ہونے کا اعلامیہ جاری کیا تھا۔