ملک میں کورونا سے 2 شخص چل بسے، متاثرین کی مجموعی تعداد307 ہوگئی

اپ ڈیٹ 18 مارچ 2020 06:59pm
فائل فوٹو

کراچی: ملک میں کورونا وائرس کے باعث  2 شخص چل بسے۔ پاکستان میں کورونا وائرس کےمزید 70 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، جس سے متاثرہ افراد کی تعداد 307 ہوگئی،جن میں سے 208 کا تعلق سندھ  سے ہے۔

 گلگت بلتستان میں کورونا وائرس کے باعث ایک شخص چل بسا ہے۔ ملک بھر میں کورونا وائرس کے کیسز میں مسلسل اضافہ ہوتا جارہا ہے، آج ملک بھر سے 60 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

پاکستان میں جان لیوا کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ جاری ہے، جس سے متاثرین کی تعداد297تک پہنچ گئی۔

سندھ میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد208 ہوگئی،  پنجاب میں مہلک وائرس سے 33افراد متاثر ہو چکے ہیں،خیبرپختونخوا میں 19بلوچستان میں16کیس رپورٹ ہوئے، اسلام آباد سے 7اور گلگت بلتستان سے 13افراد کا ٹیسٹ پازیٹو آ چکا ہے۔ آزاد کشمیر میں بھی کورونا وائرس کا ایک کیس رپورٹ ہوچکا ہے۔

پاکستان میں 4افرادکورونا وائرس کوشکست دے کر صحت یاب ہو چکے ہیں،سندھ میں 3اوراسلام آباد میں ایک مریض صحتیاب ہوا۔

اس سے قبل سندھ اسمبلی کے کمیٹی روم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئےسندھ حکومت کے ترجمان مرتضیٰ وہاب نے بتایا تھا کہ سندھ میں کورونا وائرس کے مزید 9کیس رپورٹ ہوئے ہیں ،سکھر آنے والے زائرین میں سے 143 میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی جبکہ اس کے علاوہ کراچی میں 38 کیسز ہیں،جس کے بعد صوبے کے مجموعی کیسز کی تعداد 181 ہوگئی ہےجبکہ 4افراد  صحت یاب ہوچکے۔

 مرتضی وہاب نے کہا وفاقی حکومت سے صوبائی حکومت کو صرف 200کوروناٹیسٹ کٹس دی ہیں، سندھ حکومت نے  ازخود 10کوروناٹیسٹ کٹس امپورٹ کی ہیں،، سندھ حکومت کورونا  ٹیسٹ کٹس سےدس ہزار افراد کے ٹیسٹ کرسکتی ہے۔

ترجمان سندھ حکومت نے کہا کہ سندھ کے3مختلف اسپتالوں میں کوروناوائرس  کےٹیسٹ کیےجارہے ہیں،آغاخان اسپتال میں 506، انڈس اسپتال  میں 277اور ڈاو اوجھا میں 67ٹیسٹ کیےجاچکے ہیں۔

ترجمان سندھ حکومت مرتضی وہاب نے تمام شہریوں کو 14روز کیلئے آئسولیشن  میں رہنے کا مشورہ دے دیا۔

 مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کورونا وائرس کا واحد حل احتیاط ہے  عوام سے اپیل ہے کہ وہ غیرضروری گھروں سے باہرنہ نکلیں، اراکین صوبائی اسمبلی کی ایک ماہ کی تنخوا کورونا وائرس سے  نمٹنے کیلئے فنڈز میں دینے کا اعلان بھی کر دیا۔

 وفاقی اقدامات پر تنقید کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب نےمزید کہا کورونا  وائرس پر سیاست نہ کی جائے، سیاست کیلئےزندگی پڑی ہے، ابھی متحد ہونے کی ضرورت ہے۔