کراچی میں کورونا وائرس سےپہلی ہلاکت کی تصدیق کردی گئی

اپ ڈیٹ 20 مارچ 2020 01:19pm
فائل فوٹو

کراچی میں کورونا وائرس سےپہلی ہلاکت کی تصدیق کردی گئی، کراچی میں 77سالہ مریض کورونا وائرس سے جاں بحق ہوگیا ۔

وزیر صحت سندھ عذرا پیچوہو نے اپنے ویڈیو پیغام میں کراچی میں کورونا وائرس سے پہلی ہلاکت تصدیق کردی۔

وزیر صحت عذرا پیچوہو کا ویڈیو پیغام میں کہنا تھا کہ 77 سالہ شخص کورونا وائرس سے  جاں بحق ہوا۔

 وزیر صحت نے بتایا کہ جاں بحق شخص کی ٹریول  ہسٹری کوئی نہیں ہے ، یہ شخص ذیابیطس، ہائپر ٹینشن

 اور کینسر کا مریض تھا کرونا وائرس ہونے کے بعد  اس کی موت واقع ہوئی۔

 عذرا پیچوہو کا مزید کہنا تھا کہ سندھ حکومت نے کافی بہتر اقدامات کیے ہیں ،انہوں نے شہریوں سے بھی اپیل کی کہ وہ بھی اس حوالے سے احتیاط برتیں ۔

کراچی میں کورونا وائرس سے ہلاکت کی تصدیق کے بعد ملک بھر میں  اموات 3 ہوگئیں  جبکہ وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 449 تک پہنچ گئیں۔