ایران کی امریکی پابندیاں ختم کروانے کیلئے پاکستان سے مدد کی درخواست
فائل فوٹواسلام آباد:ایران نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ سے نمٹنے اور امریکی پابندیاں ختم کروانے کیلئے پاکستان سے مدد کی درخواست کردی۔
سفارتی ذرائع کے مطابق ایرانی صدر حسن روحانی نے وزیراعظم عمران خان کو 14مارچ کو ایک خط لکھا ،جس میں ایرانی صدرنے امریکی پابندیاں ہٹانے کے حوالے سے کردار ادا کرنے کی درخواست کی ہے۔
سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ ایرانی صدر حسن روحانی نے اپنے خط میں پاکستان سے کورونا وباءکے تناظر میں امداد کی بھی اپیل کی،پاکستان نے ایران کی قیادت کی درخواست پر مثبت ردعمل کااظہار کیا۔
سفارتی ذرائع کے مطابق، پاکستان نے عوام اور سفارتی سطح پر امریکی پابندیوں کے خاتمے کیلئے کوششیں شروع کردیں ۔
پاکستان نے کورونا وائرس کی وجہ سے ایران میں خراب ہوتی ہوئی صورتحال کے مدنظر فوری طور پر پابندیوں کے خاتمے کا مطالبہ کیا ہے۔
سفارتی ذرائع کے مطابق پاکستان کی طرف سے کورونا کا پھیلاؤروکنے کیلئے ایران کی مدد بھی کی گئی،پاکستان ایران سے پابندیاں ہٹانے کیلئے خاموش سفارتکاری اور عوامی مؤقف دونوں کا سہارا لے رہا ہے۔

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔