کورونا کا شکار برطانوی وزیراعظم طبیعت خراب ہونے پر اسپتال منتقل
فائل فوٹولندن :کورونا کا شکار برطانیہ کے وزیراعظم بورس جانسن کی طبیعت خراب ہونے پر انہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔
کورونا وائر سے کا شکارہونے والے برطانوی وزیراعظم کی حالت خراب ہوگئی، جس پر بورس جانسن کواسپتال منتقل کردیا گیا۔
ٹین ڈاؤننگ اسٹریٹ کے اعلامیے کےمطابق، کچھ ضروری ٹیسٹ کیلئے برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کواسپتال منتقل کیاگیا ہے۔
ڈاکٹرز کی ہدایت پربرطانوی وزیراعظم بورس جانسن کو آج اسپتال میں رکھا جائے گا،جہاں بورس جانسن کا کورونا ٹیسٹ کیا جائے گا ۔
امریکی صدرڈونلڈٹرمپ سمیت دیگربرطانوی حکام نے بورس جانسن کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔
بورس جانسن میں 11روزقبل کوروناوائرس کی تشخیص ہوئی تھی،بورس جانس کوروناکی علامات کے باعث گزشتہ 10دنوں سےقرنطینہ میں تھے۔
ادھرملکہ برطانیہ نے اپنے خطاب میں وائرس سے لڑنےوالوں کوخراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ طبی عملے نے انسانی خدمت کی مثال قائم کردی،کورونا کیخلاف جنگ ضرور جیتیں گے۔
برطانیہ میں اب تک وائرس سے 4ہزار930سےزائد ہلاکتیں ہوئین جبکہ کیسز کی تعداد 47ہزار 800سے تجاوزکرگئی۔















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔