امریکا میں کورونا وائرس سے ایک ہی دن میں 1858ہلاکتیں
فائل فوٹونیویارک:امریکا میں کورونا وائرس سے ایک ہی دن میں 1858ہلاکتیں ہوگئیں،نیویارک میں ریکارڈ 800 سے زیادہ افراد ہلاک ہوئے۔
امریکا میں مہلک کورونا بے قابوہوگیا،ہلاکتوں میں ہرگزرتےدن کے ساتھ اضافہ ہورہا ہے،ایک دن میں سب سے زیادہ 1858ہلاکتیں ہوگئیں۔
ہلاک ہونے والوں کی تعداد 12ہزار850سےزائد ہوچکی ہیں جبکہ 4لاکھ 400سے زائد افراد موذی وائرس کا شکارہیں۔
نیویارک میں موت نے 800سے زائدامریکیوں کو آگھیرا،اسکولوں کی بندش میں مزید 3 ہفتوں کی توسیع کردی گئی۔
نیویارک میں تین ہزاربستروں پرمشتمل نیاعارضی اسپتال بنادیا گیا،حکام نے جلد ایک لاکھ 10ہزار وینٹی لیٹرزکی یقین دہانی کرادی۔
ادھرصدرٹرمپ نے چین کی طرفداری کا الزام لگاتے ہوئےعالمی ادارۂ صحت کی امداد میں کٹوتی کی دھمکی دے دی۔
امریکی صدر نے 2کھرب ڈالر بیل آؤٹ پیکیج کی نگرانی کرنے والے کورونافنڈزکی احتساب کمیٹی کے قائم مقام سربراہ گلین فائن کوبھی فارغ کردیا ۔














اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔