پی آئی اے کا طیارہ ترکی میں پھنسے 284 پاکستانیوں کو لے کر وطن پہنچ گیا
فائل فوٹواسلام آباد:ترکی میں پھنسے پاکستانیوں کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری ہے،پی آئی اے کا خصوصی طیارہ 284 پاکستانیوں کو لے کر وطن پہنچ گیا۔
ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق، پی آئی اے کی خصوصی پروازپی کے784کے ذریعے 284مسافراستنبول سے اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچے ۔
ایئرپورٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرز کی خصوصی ٹیم نے تمام مسافروں کا طبی معائنہ کیا اور اسکریننگ کی جس کے بعد تمام مسافروں کو مختص قرنطینہ مراکز منتقل کرکے نمونے حاصل کرلئے گئے۔
ذرائع کے مطابق 2مسافروں کو طبیعت ناساز ہونے پر اسلام آباد کے پمز اسپتال منتقل کردیا گیا۔
مقبول ترین
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔