سندھ اور بلوچستان میں بھی گرمی کا راج، تربت میں پارہ 43ڈگری ریکارڈ
فائل فوٹوسندھ اور بلوچستان میں بھی گرمی کا راج ہے، تربت میں پارہ 43ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیاجبکہ سبی ،چھور اور لسبیلہ میں پارہ 42کو چھوتا رہا۔
بالائی پنجاب، بالائی خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم خوشگواررہے گا،آسمان پربادلوں کا راج ہے جبکہ بارش کا امکان اورکہیں کہیں ژالہ باری بھی ہوسکتی ہے۔
محکمہ موسمیات نے منگل کے موسم کا احوال بتا دیا تاہم سندھ میں سورج کا غصہ برقراردہے گا،بلوچستان میں بھی گرمی کی شدت ہوگئی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ اوربلوچستان گرمی کی شدت میں اضافہ ہوگا میں گزشتہ روزسب سے زیادہ گرمی تربت میں پڑی جہاں کا درجہ حرارت 43 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
اس کے علاوہ سبی ،چھور،لسبیلہ بھی شدید گرمی کی لپیٹ میں رہے جہاں کا درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔












اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔