چیف جسٹس کا ڈاکٹر عائشہ عیسانی کی پرموشن سے متعلق کیس سننے سے انکار
فائل فوٹواسلام آباد:چیف جسٹس آف پاکستان گلزار احمد نے ڈاکٹر عائشہ عیسانی کی پرموشن سے متعلق کیس سننے سے انکار کردیا ۔
سپریم کورٹ نے ڈاکٹر عائشہ کی سیکرٹری کیڈ کیخلاف اپیل دوسرے بینچ میں مقررکرنے کا حکم دے دیا۔
چیف جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ وکیل صاحب!آپ کی موکلہ ڈاکٹر عائشہ گڑ بڑ کر رہی ہیں، ڈاکٹر عائشہ کی جانب سے پتہ نہیں کیا کیا سننے کو مل رہا ہے۔
چیف جسٹس نے کہا کہ ڈاکٹر عائشہ باہر کہہ رہی ہیں عدالتوں سے یہ کرالوں گی وہ کرالوں گی ،مجھے ڈاکٹر عائشہ کا کیس نہیں سننا، کیس کو کسی دوسرے بینچ میں مقرر کیا جائے۔
ڈاکٹر عائشہ نے کہا کہ کوئی غلط فہمی ہوئی ہے ایسا کچھ نہیں کہا، عدالت کو غلط تاثر دیا گیا ہے۔
مقبول ترین
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔