لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ کا حلقہ بندیوں سے متعلق فیصلہ کالعدم قرار
سپریم کورٹ نے لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ کا حلقہ بندیوں سے متعلق فیصلہ کالعدم قراردیتے ہوئے حکم دیا ہے کہ تمام درخواست گزار ہائیکورٹ سے رجوع کریں۔جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے راولپنڈی میں حلقہ بندیوں سے متعلق لاہورہائیکورٹ راولپنڈی بینچ کے فیصلہ کوکالعدم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ حلقہ بندیوں کا اختیارالیکشن کمیشن کو ہے، رجسٹرارہائیکورٹ حلقہ بندیوں سے متعلق اعتراضات پر تمام درخواستیں سماعت کیلے لگائیں، اور خصوصی بینچ کی تشکیل کیلئے چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ کوخط لکھا جائے، عدالت کا کہنا تھا کہ درخواست گزارتمام اعتراضات لے کر ہائیکورٹ سے رجوع کریں،سپریم کورٹ نے حکم دیا ہے کہ ہائیکورٹ تمام درخواستوں کا دو ہفتوں میں فیصلہ کرے۔
مقبول ترین

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔