فرانسیسی ایئربس کمپنی کی تحقیقاتی ٹیم کا طیارہ حادثے کے مقام کا دورہ

اپ ڈیٹ 28 مئ 2020 08:04am
فائل فوٹو

کراچی :فرانسیسی ایئربس کمپنی کی تحقیقاتی ٹیم نے طیارہ حادثے کے مقام کا دورہ کیا،پی آئی اے طیارہ حادثے کےمقام پر ہیوی مشینری بھی منگوائی گئی ۔

فرانسیسی ائیربس کمپنی کی تحقیقاتی ٹیم صبح سویرے کراچی کے علاقے ماڈل ٹاؤن میں گرنے والے پی آئی اے کے طیارے کے حادثےکی جگہ پر پہنچ گئی۔

حادثےکےمقام پر ہیوی مشینری بھی منگوائی گئی،تباہ شدہ جہازکاملبہ اٹھانےکا کام آج بھی کیا جائےگا ،گزشتہ شب آرمی فلیٹ بیٹ کی مدد سے جہاز کا بڑاملبہ اٹھایاگیاتھا۔

تحقیقاتی ٹیم آج کنٹرول ٹاور،اپروچ اورریڈارکنٹرول کا دورہ کرے گی،وائس ریکارڈرکیلئے پی آئی اے انجنیئرکی خدمات حاصل کی جائیں گی،تحقیقات کادائرہ کار اطراف کی عمارتوں تک بڑھایاجائے گا۔