وفاق نےمیئراسلام آبادکی بحالی کےفیصلے کیخلاف دائر اپیل واپس لے لی
فائل فوٹواسلام آباد:وفاق نے مسلم لیگ (ن )کے میئر اسلام آباد شیخ انصر عزیز کی بحالی کے فیصلے کیخلاف دائر اپیل واپس لے لی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اور جسٹس غلام اعظم پر مشتمل بینچ نے میئر اسلام آباد کی بحالی کے فیصلے کیخلاف اپیل کی سماعت کی۔
وفاق کی طرف سے ایڈیشنل اٹارنی جنرل طارق کھوکھر عدالت میں پیش ہوئے اور بتایا کہ میئر اسلام آباد کی بحالی کیخلاف اپیل میری ایڈوائس کیخلاف دائر کی گئی،پہلے اپیل دائر کرنے اور اب اپیل پر دلائل نہ دینے کی ہدایات ملی ہیں۔
ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ وہ میئر اسلام آباد کی بحالی کیخلاف درخواست واپس لے رہے ہیں ۔
جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل سنگل رکنی بینچ نے 21 مئی کو شیخ انصر عزیز کو عہدے پر بحالی کا حکم دیا تھا ۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔