ڈاکٹرعمران فاروق قتل کیس: سماعت بارہ اپریل تک ملتوی
اسلام آباد: ایف آئی اے نے ڈاکٹرعمران فاروق قتل کیس میں پراسیکوٹرکی تقرری کیلئے انسداد دہشتگردی کی عدالت سے مہلت مانگ لی،سماعت بارہ اپریل تک ملتوی کردی گئی۔
اسلام آباد میں دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے جج سید کوثرعباس کی رخصت کے باعث ڈاکٹرعمران فاروق قتل کیس میں ملزم معظم علی درخواست پر کوئی کارروائی نہ ہوسکی،تاہم ایف آئی اے نے پراسیکورٹرکی تقرری کیلئے عدالت سے مزید مہلت مانگ لی۔
جج کی رخصت کے باعث ملزم خالد شمیم، محسن علی اور معظم علی کی رہائی سے متعلق درخواستوں پر فیصلہ بھی نہ سنایا جاسکا،مزید کارروائی بارہ اپریل کو ہوگی۔
مقبول ترین
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔