ملکی اداروں پر الزامات لگانے والے آج چپ ہیں، دانیال عزیز

شائع 07 اپريل 2016 08:17am

55d7acecbb070

مسلم لیگ نون کے رہنما دانیال عزیز کہتے ہیں عدلیہ ، پارلیمنٹ اور الیکشن کمیشن سمیت ہر ملکی ادارے پر الزامات لگانے والے آج چپ ہیں۔

بیرون ملک فنڈنگ کے الزامات پر عمران خان اسٹے آرڈر کے پیچھے چھپے ہوئے ہیں،کینسرکے مریضوں کے پیسوں پربھی بیرون ملک سرمایہ کاری کی گئی۔

الیکشن کمیشن میں علیم خان کے حلقہ انتخاب میں الیکشن سے متعلق کیس کی سماعت کے بعد دانیال عزیز، عمران خان پر خوب گرجے ، کہا کہ ہر ریاستی ادارے پر الزامات لگانے اور عوام کو غیر قانونی کاموں کی ترغیب دینے والے عمران خان آج چپ کیوں ہیں ۔انہوں نے کہا کہ بیرون ملک فنڈنگ کے الزامات پر تحریک انصاف کی قیادت اسٹے آرڈر کے پیچھے چھپ رہی ہے ۔

دانیال عزیز کا کہنا تھا کہ کینسرکے مریضوں کے پیسے سے بیرون ملک سرمایہ کاری کی گئی علیم خان اورتحریک انصاف کے دیگررہنماﺅں کا الیکشن کمیشن میں رش ہوتا تھا، آج منہ چھپاتے پھر رہے ہیں۔