آرمی چیف کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس کاانعقاد
راولپنڈی:آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی زیر قیادت کور کمانڈرز نے اِس عزم کا اظہار کیا ہے کہ پاکستان میں بیرونی خفیہ ایجنسیوں کی ملک دشمن سرگرمیوں پرموثر حکمت عملی کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا۔ پاکستان کے خلاف بر سر پیکار دشمن کو ہر محاذ پر شکست دی جائے گی جبکہ ملکی سلامتی اور ترقی میں کسی رکاوٹ کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس جنرل ہیڈکوارٹرز میں منعقد ہوئی، کانفرنس میں پاک فوج کی پیشہ وارانہ امور ، آپریشنل تیاریوں ، ملکی داخلی و خارجی سلامتی کی صورتحال پر تفصیلی غور کیا گیا جبکہ شمالی وزیرستان میں جاری آپریشن ضرب عضب خصوصاً شوال میں جاری آخری فیز کی پیشرفت پر اطمینان اظہار کیاگیا۔
کور کمانڈرز کانفرنس کے دوران جہاں ملک بھر اور شمالی وزیرستان میں انسداد دہشتگردی آپریشنز کا جائزہ لیا گیا وہاں پاکستان میں بیرونی خفیہ ایجنسیوں کی ملک دشمن سرگرمیوں کے خلاف موثر حکمت عملی اپنانے اورتمام مضموم عزائم سے سختی سے نمٹنے کی ہدایت کی گئی ،اِس موقع پر کور کمانڈر نے اِس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان کے خلاف بر سر پیکار دشمن کو ہر محاذ پر شکست دی جائے گی جبکہ فیصلہ کیا گیا کہ پاکستان کی سلامتی اور ترقی میں کسی رکاوٹ کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔