جدید ترین ٹیکنالوجی سے لیس اسمارٹ چشمہ

شائع 21 دسمبر 2015 04:56am

next-gen-smartphone-display-1

پہلے زمانے میں بڑے گلاسیس کو بیحد پسند کیا جاتا تھا مگر اب وہ زمانہ نہیں اب لوگ خوبصورت اور نازک چیزوں کو پسند کرتے ہیں، اب بدنما اور بہبڑے اسمارٹ گلاسز کا دور ختم ہوگیا کیونکہ ماہرین نے ایک عام چشمے جیسا مگر جدید ترین ٹیکنالوجی سے لیس اسمارٹ چشمہ تیار کرلیا ہے۔

next-gen-smartphone-display-2

فن لینڈ کے ڈویلپرز نے کریڈٹ کارڈ جتنے پتلے ڈسپلے تیار کیا ہے جو ایک عام سائز کے چشمے کو اسمارٹ گلاس میں تبدیل کردیتا ہے۔فن لینڈ کے وی ٹی ٹی ٹیکنیکل ریسرچ سینٹر کے ماہرین نے اس ٹیکنالوجی تیار کیا ہے.یہ اسمارٹ گلاسز گوگل گلاس کے مقابلے میں زیادہ بہترین ہے۔
اس کو تیار کرنے والے ماہرین کا کہنا ہے کہ ہم نے ایسی پتلی اسمارٹ گلاس ڈیوائس تیار کی ہے جسے کسی بھی عام چشمے میں نصب کیا جاسکتا ہے۔ان کے مطابق یہ .یہ ڈیوائس صرف ایک ملی میٹر پتلی ہے اور اسے چشمے کے فریم میں نصب کردیا جاتا ہے جس کے بعد یہ کسی تصویر کو اتنا ہی بڑا دکھاتی ہے جیسے کسی ساٹھ انچ کے ٹیلیویڑن کو دس فٹ دور سے دیکھا جائے اور یہ گوگل گلاس کے مقابلے میں زیادہ فیشن ایبل بھی ہے۔

next-gen-smartphone-display-3
اس میں ابھی کوئی سافٹ ویئر نہیں تاہم ماہرین کو توقع ہے کہ وہ اسپورٹس اور ایکسائز انڈسٹری کے لیے کام کرسکیں گے جو اس پر دھڑکن کی رفتار اور سرگرمیوں کا ڈیٹا گلاسز پر ظاہر کرسکیں گے۔ یہ ڈیوائس ایک سال کے اندر عام لوگوں کے استعمال کیلئے دستیاب ہوگی۔