واٹس ایپ پر ویڈیوکال کرنے کے تین آسان طریقے
فائل فوٹوواٹس ایپ بالاآخر اینڈرائیڈ کے لئے ویڈیو کالینگ فیچر کومتعارف کروارہا ہے جو کہ صرف ایک میسیجینگ ایپ تھی لیکن بہت جلد یہ فیچر اسی ایپ کے 80۔16۔2 ورژن کا پارٹ ہوگی
آپ ویڈیو کال اسی وقت کرسکتے ہیں واٹس ایپ کی چیٹ وینڈو کے دائیں کورنرکے اوپر بنے ہوئے فون کے آئی کن پر ٹیپ کریں پہلے یہ بٹن صرف وائس کال کے لئے تھا مگر اب اس میں وائس کال اور ویڈیو کال کے آپشن موجود ہیں آپ اپنا مطلوبہ بٹن سلیکٹ کریں ۔
مگریہ ویڈیو کالنگ سسٹم ابھی تکمیل کے مراحل میں ہے آپ اسے صرف ٹیسٹ کرسکتے ہیں یہ آئی فون اور اینڈرائیڈ دونوں ڈیوائسس میں موجود ہیں ۔
واٹس ایپ پر ویڈیو کال کرنا انتہائی آسان ہے یہاں آپ کو اس کا طریقہ کار بتایا جارہا ہے حیرت انگیز بات یہ ہے کہ آپ اس کے میسنجر سے گروپ ویڈیو کال بھی کر سکتے ہیں ۔
سب سے پہلے آپ گوگل پلے اسٹور یا آئی ٹیون اسٹور سے بویاہ نامی ایپ ڈاؤن لوڈ کریں اس ایپ کو آپ با آسانی کسی کی ڈیوائس سے بھی ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں۔
2:ایک بار انسٹال ہونے کے بعد آپ کے تمام واٹس ایپ کونٹیکٹس اس میں شامل ہو جائیں گے اور اگر آپ اسے اجازت دیں گے تو اس کادائرہ آپ کی تصاویر،میڈیا،کیمرہ،وائی فائی ،مائک اور تمام نیٹورک تک پہنچ جائے گا ۔
ایپ بویاہ آپ کو کئی دوستوں کے ساتھ گروپ ویڈیو کال کی سہولت فراہم کرتی ہے اور ویڈیو کال کے درمیان ہی آپ لوگوں کو شامل بھی کر سکتے ہیں مگرتمام کالر کے پاس یہ ایپ اسٹال ہو نی چاہئے۔


















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔