آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے 16 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان

ون ڈے سیریز کا آغاز 30 مئی سے ہوگا
شائع 22 مئ 2026 10:37am

پاکستان کرکٹ بورڈ نے آسٹریلیا کے خلاف تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز کی سیریز کے لیے 16 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے، جس میں کئی اہم تبدیلیاں کی گئی ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کو ٹیم کی قیادت سونپی گئی ہے جبکہ سلمان آغا کو نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے۔

اعلان کردہ اسکواڈ میں وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کو ٹیم سے ڈراپ کر دیا گیا ہے، جبکہ سابق کپتان بابر اعظم ، فاسٹ بولر حارث رؤف، نسیم شاہ، آل راؤنڈر شاداب خان اور نوجوان اسپنر صفیان مقیم کی قومی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔

اس کے علاوہ احمد دانیال، عرفات منہاس اور روحیل نذیر قومی ون ڈے انٹرنیشنل اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔ محمد غازی غوری اور روحیل نذیر کو اسکواڈ میں وکٹ کیپر بیٹرز کے طور پر شامل کیا گیا۔ صاحبزادہ فرحان اور شمائل حسین بھی آسٹریلیا کے ساتھ 16 رکنی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز کی سیریز 30 مئی سے 4 جون تک راولپنڈی اور لاہور میں کھیلی جائے گی۔